ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فلم پروڈیوسر اسدی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرمقرر

فلم پروڈیوسر اسدی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرمقرر

Tue, 07 Jun 2016 17:51:52  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،7جون؍(آئی این ایس انڈیا)شام کے صدر بشار الاسد نے اپنی مقرب ڈاکٹر ھدیہ خلف عباس کو نو منتخب پارلیمنٹ کی اسپیکر جب کہ ایک ٹی وی پروڈیوسر نجدہ انزور کو ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسیسانا کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدیداروں کا انتخاب ایوان صدر کی ہدایت کی روشنی اور صدر بشارالاسد کی براہ راست ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔قبل ازیں نو منتخب ڈپٹی اسپیکر انزور کو شام کے ایک دوسرے فن کار درید لحام کے ساتھ ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے نو منتخب خاتون اسپیکر کا آبائی تعلق دیرالزور سے ہے اور وہ اسی شہر سے پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔


Share: